دعا دل کی ترجمان

«يا اَسْمَعَ السّامِعينَ يا اَبْصَرَ النّاظرينَ ويا اَسْرَعَ الحاسِبينَ وَيا اَرْحَمَ الرّاحِمينَ صَلّ عَلى مُحَمَّد والِ مُحَمَّد السّادةِ الْمَيامين (الى قوله عليه‎السلام) يا ربُّ يا رَبُّ»
امام حسین علیہ السلام تضرع و زاری کے عالم میں اپنے پروردگار کی بارگاہ میں بلند آواز سے یہ دعا کر رہے تھے جبکہ آپ کا چہرہ مبارک آسمان کی طرف تھا اور دونوں آنکھوں سے آنسو جاری تھے ۔

اس مقدمہ کے ساتھ ہم اپنی سایٹ پر معارف اہل بیت علیھم السلام میں سے دعاؤں کے متعلق ایک نیا کالم شروع کر رہے ہیں جس کا عنوان ہے "دعاؤں کا سہارا" ہم آپ کو خداوند عالم کا یہ فرمان یاد دلانا چاہتے ہیں " اور اے پیغمبر! اگر میرے بندے تم سے میرے بارے میں سوال کریں تو میں ان سے قریب ہوں. پکارنے والے کی آواز سنتا ہوں جب بھی پکارتا ہے "۔ (سورہ بقرہ آیت/ ۸۶ )
اس ہفتے سے ہمارے اس کالم کو ضرور پڑھیں
بصد شکریہ
مدیر سایٹ