امام محمد تقی علیہ السلام کی ایک خصوصی نصیحت
شیخ صدوق(رہ) ناقل ہیں کہ اسماعیل بن سہل نے کہا : میں ابو جعفر ثانی (امام محمد تقی علیہ السلام ) کو ایک خط لکھا کہ " مجھے ایسے ذکر کی تعلیم دیں جس کے ذریعہ میں دنیا و آخرت میں آپ کے ہمراہ رہوں"
حضرت نے جواب میں اپنے دست مبارک سے نوشتہ یہ جواب بھیجا، میں ان کے دستخط کو پہچانتا تھا۔
اَکْثِرْ مِنْ تِلاوَةِ اِنّا اَنْزَلْناهُ وَ رَطِّبْ شَفَتَيْکَ بِالاِسْتِغْفارِ
زیادہ سے زیادہ سورہ انا انزلناہ کی تلاوت کیا کرو اور اپنے لبوں کو ہمیشہ استغفار سے تر رکھو ( یعنی ہمیشہ استغفار کرتے رہو ) ۔
اقتباس از کتاب " بھار جان ھا" تالیف آیۃ اللہ کریمی جھرمی