اسلامی کانفرنس تنظیم کے نام آیۃ اللہ العظمیٰ صافی کا اہم پیغام

 بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
خدمت اقدس رؤساء و ممبران تنظیم اسلامی کانفرنس
قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ :
" من سمع مسلماً ینادی یا للمسلمین فلم یجبہ فلیس بمسلم "
السلام علیکم ورحمۃ اللہ
برادران عزیز ! آپ اسلامی امانات ، قرآنی امانات اور الٰہی امانات کے تحفظ کے ذمہ دار ہیں ۔ مسلمانوں کے تقدس کی حفاظت آپ کی سب سے اہم ذمہ داری ہے ،مسلمانوں کی عزت ، شرف اور ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمانوں کے جان کی حفاظت آپ پر ہے ۔ توحید خداوند کا اقرار کرنے والے یہ مسلمان جن کو کلمہ توحید اور وحدت کلمہ نے ایک کلی اور مشترک منافع کے تحت ایک امت اور استکباری طاقتوں کے مقابلے میں قرار دیا ہے انھیں اپنی اس اخوت ، وحدت اور برادری پر فخر ہے ۔
 

ہمایش قرآن و دانشگاہ کے نام حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ صافی کا اہم پیغام

بسم اللہ الرحمن الرحیم

ان ھذا القرآن یھدی للتی ھی اقوم ۔ صدق اللہ العلی العظیم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
میں تمام دانشجو ،طالبان علوم اور یونیورسٹی کے اساتذہ کرام کی خدمت میں ہفتہ قرآن و دانشگاہ کے موقع پر ہدیہ تبریک پیش کرتے ہوئے اس عظیم اور مقدس قرآنی تحریک جس کے ذریعہ قرآنی معارف اور علمی حقیقتوں کی چوٹیوں کو فتح کیا جا سکتا ہے اور یہ اجتماع جو خود میرے لئے بھی علم و بصیرت کا دسترخوان ہے اس میں شرکت کی غرض سے آپ حضرات کی توجہ مذکورہ آیت میں موجود عظیم معارف اور عمیق پیغام کی جانب مبذول کرانا چاہتا ہوں ۔

عشرہ غدیر کے پر مسرت موقع پر حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ صافی کا اہم پیغام

 قال اللہ تعالیٰ : الیوم اکملت لکم دینکم و اتممت علیکم نعمتی و رضیت لکم الاسلام دیناً
و الحمدلله الذي جعل من المتمسکين بولاية امير المؤمنين و الائمة من ولده المعصومين سيما الامام المبين و الکهف الحصين و غياث المضطر المستکين مولانا المهدي بقية الله في الارضين عليهم افضل صلوات الله تعالي و انبيائه المرسلين و الملائکة المقربين
برادران و خواہران ایمانی ! شیعیان مخلص !پاک طینت غدیری ! آپ سبھی حضرات کی خدمت میں عیداللہ الاکبر، عید اکمال دین و عید اتمام نعمت و عید اعلان ولایت پر ہدیہ تہنیت و تبریک پیش کرتے ہیں ۔
سن۱۴۲۰ھ سے ایک جامع و کامل پیغام کے ہمراہ ان ایام کو عشرہ غدیر کا عنوان دینے کی تجویز پیش کی گئی ۔
اس سال سے آج تک یہ پروگرام اپنی آب و تاب کے ساتھ منایا جا رہا ہے اور ہر سال اس کی شان و شوکت ،معنویت اور برکات میں اضافہ ہو رہا ہے اور شرکت کرنے والے زندہ دل مومنین کی تعداد میں ہمیشہ اضافہ ہو رہا ہے ۔
 

ہمایش " امام موعود کی بیعت " کے نام آیۃ اللہ العظمیٰ صافی کا پیغام

بسم اللہ الرحمن الرحیم
قال اللہ تبارک و تعالیٰ: " وَ ذَکِّرْهُم بِأيام الله "
قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : " لو لم يبق من الدنيا الا يوم واحد بعث الله عزوجل رجلاً من اهل بيتي يملأ الارض عدلاً کما ملئت جوراً "
الٰہی اور مقدس ایام میں سے ایک دن ۹ ربیع الاول کا ہے ۔یہ مسعود و مبارک دن حضرت ولی اللہ الاعظم ،امام مبین ،حصن حصین ،بقیۃ اللہ فی الارضین ، موعود انبیاء و مرسلین ، مصداق آیت (فمن يأتيکم بماء معين) خاتم الاوصیاء والمعصومین ،مولانا المنتظر والعدل المشتہر الامام الثانی عشر الحجۃ بن الحسن المھدی ارواح العالمین لہ الفداء کی ولایت کا آغاز ہے ۔
زمانہ نجات ، روز آزادی اور مظلوم و ستمدیدہ بشریت کی نجات کے منتظر اس دن کا احترام کریں اور اس دن کی تعظیم و احترام کو اپنے لئے باعث فخر سمجھیں ۔

مسجد فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی تخریب سے روکنے کے لئے حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ صافی کا پیغام جمہوری آذربائجان کے صدر کے نام

بسم الله الرحمن الرحیم
الحمدللّه رب العالمين والصلاة والسلام علي سيدنا ابي القاسم محمد و آله الطاهرين لاسيما مولانا المهدي بقية اللّه في الارضين والحمدللّه الذي جعلنا و اياکم من المتمسکين بولاية اميرالمؤمنين عليه السلام
برادر ایمانی جناب الھام علی اف صدر محترم جمہوری آذربائجان دام عزہ
السلام عليکم و علي اخواننا المؤمنين في مملکة آذربايجان
کلمۃ اللہ کی بلندی کی امید اور آپ کے احترام کے ساتھ میں سوئیت یونین کے انحلال اور آذربائجان کی خودمختاری کے زمانے سے اب تک جو بھی برادران و خواہران اس دیار سے قم زیارت کے لئے آتے ہیں اور مجھ سے ملاقات کرتے ہیں انھیں اس شیعہ ملک کی خودمختاری کی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ان کے ساتھ دوستی اور برادری کا اظہار کرتا ہوں نیز اس ملک میں شیعیت اور مولائیت کی حفاظت میں اس ملک کے ولایت مدار لوگوں کی استقامت کی تعریف کرتا ہوں جو ان عزیز لوگوں کی پاکدلی اور نورانیت قلب کی دلیل ہے ، مختصر یہ کہ میں ان لوگوں کو دل سے دوست رکھتا ہوں ۔
میرے پاس ان فولادی عزم رکھنے والے ولایت مدار لوگوں کی تحسین و قدردانی کے لئے الفاظ نہیں ہیں ۔ خود آپ اور آپ کے والد مرحوم جنہوں نے اس ملک کی خودمختاری کا پرچم اپنے ہاتھوں میں سنبھال رکھا ہے اپنے بزرگوں کے لئے یقیناً اس بات پر فخر کرتے ہوں گے ۔ آپ کے مرحوم بزرگان جن سے آپ کا تعلق ہے اہلبیت علیہم السلام اور شیعی سنت کے معتقد تھے اور الحمد للہ ان کے پسماندگان میں بھی دشمنوں کی شیعہ ستیز سیاست کے باوجود یہ اعتقاد پایا جاتا ہے ۔ وہ لوگ ان سنتوں کی پابندی اور مذہبی ایام اور اسلامی شعائر بالخصوص مساجد اور امامبارگاہوں کی تاسیس، محرم و صفر اور رمضان المبارک میں دینی اجتماعات ، اسلامی اخوت ،اخلاق کریمہ اور قرآنی تعلیمات کی تبلیغ میں شیعہ نشین علاقوں کے لوگوں سے اگر زیادہ سہیم نہ ہوں تو کم بھی نہیں تھے ۔ اس وقت موجودہ نسل اور خاص کر آپ جیسی شخصیت سے بھی یہی امید ہے کہ ان سنتوں کے احیاگر اور اپنی قدیم روایات کے پابند رہیں تاکہ روز علم و صنعت میں افزون ترقی اور ملکی اقتدار و خودمختاری اور اقتصاد میں روز بہ روز اضافہ ہو۔ دنیا کے کروڑوں شیعوں کی امیدیں آپ سے اور آپ کی سیاست و مدیریت سے وابستہ ہیں اور آپ سے اس بات کی امید لگائے ہیں کہ ملک میں بنیادی ترقی ایجاد کریں ،اپنے تابناک سوابق کا پاس و لحاظ رکھتے ہوئے اسلامی سنتوں کو دوبارہ زندہ کریں اور مساجد کی از سر نو تعمیر کریں ۔
ہر شیعہ اور مسلمان جسے آذربائجان سے لگاؤ ہے اس کے لئے یہ حالات دردناک ہیں کہ وہاں پر ایسے لوگ حکومت میں ہوں جو اس ملک کی ولایت مداری کی اہانت کریں اور اس متحد معاشرہ میں تفرقہ ایجاد کریں اور ان کی امنیت میں خلل ایجاد کرتے ہوئے عام شہریوں کے حقوق کو پامال کریں ۔
جو مسجد صدیقہ طاہرہ سیدۃ نساء العالمین حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کے نام سے موسوم ہے اگر اس پر حملہ ہو یا خدا نخواستہ اسے بند کر دیا جائے تو یہ بہت ہی درد و رنج کا مقام ہے ۔ اس سے اس ملک کی حیثیت اور عزت کو ٹھیس پہنچے گا ۔
جنابعالی سے اس بات کی امید ہے کہ اپنی سیاست و تدبیر سے فتنوں کی یہ آگ بجھائیں اور فتنہ گروں کو روکیں اور خود جاکر اس مسجد کا احترام بجالائیں اور اس طرح عالم اسلام بالخصوص شیعوں کو سرفراز اور خوشنود کریں ۔
جنابعالی کی تحسین آمیز اقدامات کا منتظر
شکر اللہ مساعیکم
قم المشرفة
24 جمادي الاولي 1431
لطف الله صافي